منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

عمرہ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلرز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈجکوٹ میں عمرہ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں انعام الحق ، رمضان ، جاوید ، صدیق اور فیصل علی شامل ہیں۔

سب انسپکٹر محمدبشیرکی مدعیت میں 4دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چار ملزمان عبدالرزاق ، عبداللہ رحیم، عرفان چشتی ،حنا خالد فرار ہو گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ٹریول اینڈ ٹورز ایجنسی بغیر حکومتی لائسنس کے کام کر رہی تھی۔ کارروائی میں لین دین ریکارڈ ، پاسپورٹس ، ویزا دستاویز، ہوٹل بکنگ ریکارڈ، موبائل برآمد  ہوئے ہیں۔

ملزمان نے متعدد افراد سے فی کس 5لاکھ روپے وصول کئے اور گینگ نے پاسپورٹس ضبط کر کے متاثرین کو عمرہ پر نہیں بھیجا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں