site
stats
پاکستان

غیر قانونی طور پر براستہ ایران لوگوں کو ترکی اور یونان بھیجنے والا گروہ گرفتار

arrest

گوجرانوالہ : ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 نوجوانوں کو ایران کے راستے یونان بھیجوانے والے ایجنٹ قیصرعزیر کو حراست میں لے لیا.

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے گجرات سے کوئٹہ جانے والی بس کو روک کرایجنٹ سمیت 13 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جنہیں ایجنٹ قیصرعزیز نوجوانوں کو ایران کا بارڈر کراس کروا کے یونان بھج رہا تھا.

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع سے پتہ چلا کہ بس نمبر جی اے ایس 986 سے 13 نوجوانوں کو گجرات سے کوئٹہ لے جایا جارہا ہے جہاں براستہ ایران، ترکی اور یونان بھیجوادیا جائے گا.

ایف آئی اے نے غیر قانونی بور پر بیرون ملک جانے والے مسافروں اور ایجنٹس کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ معصوم لوگوں کو بے وقوف بنا کر پیسے بٹورنے میں بھی ملوث رہا ہے اور بیرون ملک پاکستان کای بدنامی کا باعث بنتا رہا ہے جن کی سرکوبی کے لیے خصوصی اقدامات کیے تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top