ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کوشش کرتا ہوں کوئی نماز نہ چھوڑوں، ہمایوں اشرف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ کوشش کرتا ہوں کہ کوئی نماز نہ چھوڑوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں ہمایوں اشرف، زویا ناصر، خدیجہ سلیم اور ماہ نور شامل تھیں۔

’ماہ نور‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا، جبکہ پہلی قسط آج نشر کی جائے گی۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ملک عقیل، عدنان شاہ ٹیپو، آغا مصطفیٰ حسن، روبینہ اشرف، طالیہ جان، سلینا سپرا، علی خان، فاطمہ گوہر، انعم تنویر، ایمن شہزادی، رانا محبوب سلطان، معاذ اسحاق، رمشا عمران ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی نور کلام اور ہارون احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر عرشی علی اور حشام سید ہیں۔

ہمایوں اشرف نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ کوئی نماز نہ چھوڑوں، سیٹ پر ہم سب کوئی نماز نہیں چھوڑتے، عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اداکار بہت ماڈرن اور لبرل ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کچھ تو ہمیں لیکچر بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیں نصیحت کرتے ہیں جیسے وہ مولانا ہوں یا بڑے علماء اور ہم سب سے زیادہ گناہ گار ہیں، زمین پر انسانوں کی طرح عام انسان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام میں زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ ہمایوں اشرف کبھی بھی نماز نہیں چھوڑتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں