پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھارتی ٹرین میں ’دل دل پاکستان‘ چلوا دیا۔
اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ پہلی بار بھارت گئے اور ساتھ گانوں کا کیسٹ لے کر گئے تھے۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ ٹرین میں سسٹم لگا تھا جہاں پوری ٹرین میں ایک سسٹم چلتا تھا، میرا ڈبہ ساؤنڈ سسٹم کے قریب تھا تو میں نے اس سے کہا کہ بھائی یہ گانا لگا دو۔
یہ پڑھیں: ہمایوں سعید نے 53 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا راز بتا دیا
اداکار نے کہا کہ میں ان دنوں بہت واٹئل سائنس کے گانے سنتا تھا تو انہوں نے لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے اور دوست کے پاس دہلی کا ویزا نہیں تھا ہم بطور بھارتی شہری بن گئے کہ کوئی نہیں پوچھے گا اتنی سختی بھی نہیں تھی، کیسٹ لگادی تو گانے چلتے رہے جب ایک سائیڈ ختم ہوئی تو نغمہ آتا تھا ’دل دل پاکستان‘ وہ چل گیا اور پوری ٹرین میں موجود لوگوں نے سنا۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے پاس وہ بندہ آیا اور پوچھنے لگا یہ کیسٹ کس کا تھا میں نے بتایا ہی نہیں اس سے سب سے پوچھا پر کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


