پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اپوزیشن ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے‘ ہمایوں اختر خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کو اپنی کمیٹی کا نام رہبر کی بجائے راہزن رکھنا چاہیے تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اصلاحات کےعمل کوبھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملک میں انارکی کی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے ، کرپشن کرنے والوں کو اپنی کمیٹی کا نام رہبر کی بجائے ”راہزن “رکھنا چاہیے تھا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نہ صرف تمام طبقات کے تحفظات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں دور کر ے گی بلکہ انہیں ملک کے موجودہ حالات میں اٹھائے گئے غیرمعمولی اقدامات پر بھی قائل کرلیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت کا احساس پروگرام ملک کی تقدیر بدل دے گا جس سے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کروڑوں افراد قومی دھارے میں شامل ہوں گے۔

ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہم لوگوں کو صرف وظائف تک محدود نہیں رکھنا چاہتے بلکہ انہیں ہنرسکھا کر اورکاروبار شروع کرنے کے لیے معاونت کرکے اپنا پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ بلکہ صوبائی حکومتوں نے بھی اپنے اخراجات میں کئی گنا کمی کی ہے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں