منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ڈاکو موبائل چھیننے آئے پھر بھاگ کیوں گئے؟ ہمایوں اشرف نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے کہا کہ ڈاکو ان سے موبائل چھیننے آئے مزاحمت کی تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں منفی کردار نبھانے والے اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکار نے بتایا کہ ان دنوں نیا موبائل فون لیا تھا جو بہت مہنگا تھا، ڈاکو اسلحہ تان کر کہنے لگا موبائل دو میں نے فون اس کو دیا پھر واپس لے لیا جب اس نے گن لوڈ کی تو میں نے موبائل دوبارہ دیا اس نے چھین لیا پھر میں نے اسے پکڑ لیا۔

ہمایوں اشرف کے مطابق جب ڈاکو کو پکڑا تو اس نے خود کو چھڑانے کے لیے چار سے پانچ فائر کیے اور بھاگ گیا میں اس کے پیچھے بھاگا اور گاڑی کے پاس جاکر چھپ گیا اس نے دوبارہ فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر دوسرے ڈاکو کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

یہ پڑھیں: ہمایوں اشرف زندگی میں کونسا کردار کبھی نہیں کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ جب ڈاکو فرار ہوگئے تو کوئی شخص میرے پاس آیا اور خیریت دریافت کرنے لگا میں نے اس سے کہا کہ ٹھیک ہوں لیکن تھوڑی دیر بعد دیکھا تو میری پینٹ خون سے گیلی ہوچکی تھی کیونکہ گولی لگ گئی تھی، عجیب کیفیت ہوگئی دوست بھی میرے ساتھ تھا جب اسپتال جارہے تھے تو میں بہت تکلیف میں تھا۔

اداکار کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی میں پہنچے تو ڈاکٹروں کو پتا نہیں تھا کہ کس کا علاج کرنا ہے میں نے کہا کہ مجھے پہلے پین کلر دے دیں اس کے بعد علاج کرلیں۔

دوسرا واقعہ سناتے ہوئے ہمایوں اشرف نے کہا کہ ہم موٹر سائیکل پر جا رہے تھے پولیس کو دیکھ کر بائیک موڑ لی وہ پیچھے آنے لگے اور وہ گلی میں آگئے اور ہمیں پکڑ کر مارنے لگے پھر پوچھنے لگے کہ اسلحہ کہاں پھینکا ہے۔

ہمایوں اشرف نے کہا کہ بعدازاں پولیس اہلکاروں نے جوڑ توڑ کی پیسے وغیرہ لیے اور ہمیں جانے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں