جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کچھ لوگوں کے دس ملین فالوورز ہیں لیکن جب۔۔۔۔۔۔۔۔ہمایوں سعید نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمیں دیکھنے کے لیے سنیما میں لوگوں کی کم تعداد آنے سے متعلق لب کشائی کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اداکار ہمایوں سعید نے شرکت کی اور شوبز انڈسٹری، نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ لوگوں کے دس ملین فالوورز ہیں لیکن جب فلم لگتی ہے تو ایک لاکھ لوگ بھی دیکھنے نہیں آتے ایسا کیوں ہے یا تو وہ فالوورز جعلی ہیں، یا پھر وہ اس طرح کے مداح نہیں ہیں، سوشل میڈیا کے مداح اور حقیقی مداح میں فرق ہے، مداح وہ ہوتے ہیں جو پیسے خرچ کرکے فلم دیکھنے جاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ مداح سوشل میڈیا پر پیغام نہیں بھیجتے وہ ٹکٹ لے کر سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے جاتے ہیں۔

 علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ سال 1996 میں میرا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی سے نشر ہوا جس روز وہ ڈرامہ آن ایئر ہونا تھا اس رات میں نے گھر کا ٹی وی بند کردیا کہ کوئی دیکھ نہ لے۔

ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے والد کافی حد تک مذہبی خیالات کے حامل تھے دوسرے روز ان کو مسجد میں کسی نے بتایا کہ ہم نے رات آپ کے بیٹے کو ٹی وی ڈرامے میں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب والد صاحب نے محسوس کیا کہ لوگ میرے ٹی وی پر کام کرنے کو برا یا تنقید نہیں کررہے تو پھر انہوں نے زیادہ سوال جواب نہیں کیے، ان کی ڈانٹ ڈپٹ کا یہ مقصد تھا کہ میں کہیں اس اداکاری کے چکر میں پڑ کر اپنی نوکری سے ہاتھ نہ دھو بیٹھوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں