ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

مریم نواز کے فلم سٹی منصوبے پر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(27 اپریل 2026): پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ‘پنجاب فلم سٹی’ کے منصوبے پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان کے صف اول کے اداکار ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مجوزہ ‘پنجاب فلم سٹی’ کے منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا اور سینما کی بحالی پر وسائل خرچ کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ یہ ایک بہت ہی ضروری اور درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے، ہم سینما کو بحال کرنے پر مریم نواز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے تخلیقی مستقبل کے لیے ایک ’دور اندیش اقدام‘ قرار دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ پنجاب فلم سٹی کا تصور ملک میں فلم اور میڈیا برادری کی نئی پہچان بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں لاہور میں 50 ایکڑ اراضی پر جدید ترین ‘فلم سٹی’ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں میڈیا اور تفریحی صنعت کی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

 یہ فلم سٹی ایک جامع پروڈکشن ہب کے طور پر کام کرے گا، جہاں فلم، ٹیلی ویژن، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔

منصوبے میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، جدید ویژول ایفیکٹس اور پوسٹ پروڈکشن لیبز کے ساتھ ساتھ جھیل پر مشتمل بڑے آؤٹ ڈور سیٹس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں