تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

دانش کی موت کے حوالے سے ہمایوں‌ سعید کی دلچسپ پوسٹ

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں دانش کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ڈرامائی کردار کی موت کے حوالے سے دلچسپ پوسٹ شیئر کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے، خلیل الرحمان قمر کی جاندار اسکرپٹ اور ہمایوں سعید و عدنان صدیقی جیسے سینئر اداکاروں کی زبردست ایکٹنگ کی وجہ سے ڈرامہ خاصہ مقبول ہوا تھا۔

اس ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار  ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک تصویر پوسٹ کی۔

مزید پڑھیں: عوامی مطالبہ، میرے پاس تم ہو قسط وار دوبارہ نشر کرنے کا اعلان

اس تصویر میں میرے پاس تم ہو کی ’مہوش‘ (اداکارہ عائزہ خان) اور شہوار (عدنان صدیقی) ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں مہوش نے دانش کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد وہ معروف تاجر شہوار کی محبت میں گرفتار ہوگئیں تھیں۔

ہمایوں سعید نے دونوں کی تصویر  شئیر کی جس کے ساتھ ہنسی کا اظہار کیا گیا اور ساتھ میں لکھا ہوا تھا کہ ’دانش ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل ابھی بھی زندہ ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط، دانش کا انتقال

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے’’ میرے پاس تم ہو’’ کو معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا۔ ڈرامے کی آخری قسط میں کردار دانش دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال  ہوا تھا، جس پر پاکستان کا تقریباً ہر شہری غمزدہ ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -