تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ہمایوں سعید کی بھانجی کی ’میرے پاس تم ہو‘ گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی : دانش (ہمایوں سعید) کی بھانجی عائزہ بھی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی دیوانی نکلیں، جس کی ٹائٹل سانگ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہمایوں سعید کی جانب سے سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی ننھی بھانجی ڈراما سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کا ٹائٹل سانگ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اس وقت پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ بن چکا ہے جس نے گوگل کے ممطابق ریٹنگ میں ’گیمز آف تھرونز‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو نہ صرف ناظرین بڑی تعداد میں دیکھ رہے ہیں بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی ڈرامے کے حوالے سے مختلف مزاحیہ پوسٹس شیئر کرتے اور ڈرامے کی کہانی اور مکالموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے مداح صرف خواتین یا بڑی عمر کے افراد نہیں ہیں بلکہ ننھے بچے بھی اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

ڈرامے میں دانش کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ننھی بھانجی عائزہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ننھی عائزہ ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بھانجی عائزہ سے ملیے یہ بھی ’میرے پاس تم ہو‘ کی بہت بڑی مداح ہے۔

سوشل میڈیا پر ننھی عائزہ کے انداز اور گائیکی کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سانگ کم عمر طالب علموں کی خوبصورت آواز میں، ویڈیو وائرل

اس سے قبل بھی بہت سے بچوں کی’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں اسکول کے کم عمر طالب علموں کو ’میرے پاس تم‘ ہو کا ٹائٹل سانگ گاتے سنا جاسکتا ہے۔ دونوں بچوں نے اپنی مدھر آواز میں خوبصورت انداز سے گانا گایا اور صارفین کے دل جیت لیے تھے۔

میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے بہت ہی خوبصورت انداز سے گایا، ڈرامے کے گیت نے پہلے ہی ناظرین کے دلوں پر گھر کرلیے۔

Comments

- Advertisement -