The news is by your side.

Advertisement

ہمایوں سعید نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، پہلی ویڈیو جاری

معروف پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا اور مداحوں کے لیے اپنی پہلی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

اداکار مداحوں سے جڑھے رہنے کے لیے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بناتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے بھی بلآخر اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

’میرے پاس تم ہو‘ کے اداکار ہمایوں سعید نے ویری فائڈ اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک پر انٹری دی اور انتہائی کم وقت میں اداکار کے فالوورز کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی۔

ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو میں ہمایوں سعید کو بائیک پر فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھاـ ’اتنی گرمی میں جیکٹ، یہ وہ چیزیں ہیں جو محبت اور اداکاری میں کرنا پڑتی ہیں‘۔

@iamhumayunsaeed Jacket in this hot weather – things you do for the love of acting! 🤷🏻‍♂️#AyeMausam ♬ original sound – iamhumayunsaeed

ہمایوں سعید نے کہا: ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹک ٹاک پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہے، یہ پورے ملک کو تفریح کے بندھن میں باندھے رکھتا ہے‘۔

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی عید الاضحیٰ پر فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کامیابی کی جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں