The news is by your side.

Advertisement

ہمایوں سعید چار سال بعد ’دل لگی‘ ڈرامے میں ٹی وی اسکرین پرجلوہ گر ہوں گے

پاکستانی اداکارہمایوں سعید ایک طویل عرصے بعد ٹیلی ویژن کی اسکرین پر’دل لگی‘ نامی ڈرامے میں جلوہ گرہورہے ہیں۔

اداکارہمایوں سعید نے چار سال قبل فلمی مصروفیات کے سبب ڈرامہ نگری سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

ہمایوں سعید آخری مرتبہ کافرنامی ڈرامے میں جلوہ گر ہوئے تھے اوراب چار سال کے وقفے کے بعد دل لگی نامی ڈرامے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے دوبارہ ربط استوار کریں گے۔

اور سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمایوں سعید کے ہمراہ اس ڈرامے میں ندیم بیگ اورمہوش حیات بھی ہیں جوکہ ہمایوں کے ساتھ سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں بھی موجود تھے۔

دل لگی نامی یہ ڈرامہ سکس سگما پلس پروڈکشن کے زیرِاہتمام بنایا جارہا ہے جو کہ ہمایوں سعید کا اپنا پروڈکشن ہاوٗس ہے۔

جوانی پھر نہیں آںی کی شاندار کامیابی میں بڑا کردارہمایوں سعید اورمہوش حیات کی کامیاب جوڑٰی کا بھی ہے۔

ہمایوں سعید نے دل لگی نامی ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرنے کا سبب اس کے بہترین اسکرپٹ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا اسکرپٹ انہوں نے بہت عرصے بعد دیکھا ہے۔

دل لگی کا اسکرپٹ فائزہ افتخارنے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ انجام دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں