جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ویڈیو: حنین شاہ نے پہلی ہی گیند پر وکٹ لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹرائیک فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ بھی بلے بازوں کے لیے خطرے کی علامت بن گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کر کراچی وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے9 اوورز کی بیٹنگ میں21 رنز بنائے تھے اور اس کی5 وکٹیں گرچکی تھیں۔

اسد شفیق تین چوکوں کی مدد سے 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔

صائم ایوب ،عمیر بن یوسف اور عماد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ حنین شاہ نے میچ میں اپنی پہلی ہی گیند پر اوپنر صائم ایوب کو چلتا کیا وہ بغیر کوئی اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

حنین شاہ نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے کر حریف ٹیم پر دباؤ ڈال دیا اور دوسرے اینڈ سے علی شفیق نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں