تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ورلڈ ٹریڈ سینٹرکی وجہ سے سیکڑوں معصوم پرندے ہلاک، سڑک پر لاشیں

موسم کی تبدیلی کے ساتھ نیویارک سے دیگر شہروں کو منتقل ہونے والے سیکڑوں پرندے بلند و بالا ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک سے نقل مکانی کرنے والے سیکڑون پرندے رواں ہفتے گلاس ٹاور سے ٹکرا کر ہلاک ہوئے۔

مرنے والی چڑیوں اور دیگر کی تصاویر پرندوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم کے رضا کار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جس کے بعد ایک نئی بحث چڑھ گئی اور صارفین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

فلاحی تنظیم کے ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رواں ہفتے بڑے پیمانے پر پرندوں کی ہلاکتیں ہوئیں، ان کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ نیویارک کی بلند عمارتیں ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کو ان عمارتوں کے حوالے سے پہلے بھی نشاندہی کی گئی تھی مگر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے پرندے ٹکرا کر ہلاک ہوئے۔

’پیر اور منگل کے روز چلنے والی طوفانی ہواؤں میں بھی پرندوں کی ہلاکتیں ہوئیں کیونکہ یہاں بہت عجیب و غریب موسم تھا، جس سے سب ہی پرشیان ہوگئے تھے، تیز ہوا، طوفانی بارش کی وجہ سے پرندے آسمان سے نیچے کی طرف جھنڈ کی صورت میں آئے اور پھر بے سمت ہوگئے‘۔

مزید  پڑھیں: سال نو کی پہلی رات سیکڑوں پرندوں کی پراسرار موت، سڑک لاشوں سے بھر گئی

تصاویر شیئر کرنے والے رضا کار نے بتایا کہ ’میں جیسے ہی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاؤروز میں داخل ہوا تو وہاں فٹ پاتھ پر مردہ پرندے ہر طرف بکھرے نظر آرہے تھے‘۔

امریکی فلم ساز نے اس حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری فلم بھی بنائی جس میں بتایا گیا ہے کہ ’خزاں اور بہار کے موسم میں نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لیے سب سے بڑی مشکل نیویارک کی بلند عمارتیں ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -