تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

نئی دہلی: بھارتی شہر چنائی میں شہری انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے خلاف میں میدان آگئے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرے بعد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چنائی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ آئی پی ایل کے میچز کو فی الفور روک کر پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے، مظاہرین کی قیادت بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کررہے تھے جو اب باقاعدہ سیاسی میدان میں اتر چکے ہیں۔

ہاتھوں میں کالے غبارے تھامے اور سیاہ کپڑوں میں ملبوس شہری اُس وقت  اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے کہ جس روز چنائی سپر کنگ اور کلکتہ نائٹ رائڈز کے مابین مقابلہ ہونا تھا۔

ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو وسائل میچ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں اُن کو عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرناٹک کے لیے جانے والے دریا سے جنوبی بھارت کو بھی پانی فراہم کیا جائے تاہم اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئی پی ایل کے میچز کا انعقاد حکومت کے لیے مشکل ہوجائے گا۔

دوسری جانب دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے آئی پی ایل انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بقیہ چینائی میں ہونے والے میچز کو کسی دوسرے شہر منتقل کرلیں۔

تامل ناڈو پولیس کے ترجمان کا فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم اور اطراف میں 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ 10 اپریل اور 20 مئی کو چنائی میں ہونے والے میچز اپنے شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں تاہم احتیاط کے طور پر متبادل انتظام بھی بے حد ضروری ہے‘۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ سیاستدان اپنی سیاست کے چکر میں پورے ایونٹ کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کار لاکر میچز کا انعقاد کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -