تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

لاؤس میں ڈیم ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتا، جانی نقصان کا اندیشہ

لاؤس: جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں ایک زیرِ تعمیر ڈیم کے ٹوٹنے سے سینکڑوں افراد لاپتا اور متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاؤس میں نئے بننے والے ڈیم کا بند منہدم ہونے سے اربوں کیوبک ٹن پانی نے چھ دیہات کو ڈبو دیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً تیرہ سو افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

ڈیم ٹوٹنے سے ایک وسیع علاقہ زیر آب آ چکا ہے جب کہ پانی آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ پھیلتا جا رہا ہے، مقامی حکام نے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

لاؤس کی ریاستی میڈیا کے مطابق ابھی تک ہلاک شدگان کی حتمی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے، ڈیم ٹوٹنے کا واقعہ پیر تئیس جولائی کی شام میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اتاپیو صوبے میں پیر کو رات گئے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم ٹوٹنے سے سیلابی ریلے نے چھ دیہاتوں میں تباہی پھیلائی، حادثے کے فوری بعد صوبائی حکومت نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔

کینیا: ڈیم ٹوٹنے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے میں چھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں، سیلابی ریلے کے باعث لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر جانیں بچائیں، امدادی کارروائیوں میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز 2013 میں کیا گیا تھا اور رواں سال اس سے بجلی کی پیداوار شروع ہونی تھی، مقامی حکام کے مطابق ڈیم ٹوٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -