تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

معمر شخص کے گھر سے ڈبے میں بند سیکڑوں مردہ بلیاں برآمد

فرانسیسی حکام نے معمر شخص کے گھر سے سیکڑوں بلیاں مردہ حالت میں برآمد کرلیں جب کہ کئی زندہ بلیاں بھی ملی تاہم وہ غذائی قلت کا شکار تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ایک شخص کے گھر سے 100 سے زائد بلیاں مردہ حالت میں ڈبے میں بند پائی گئی جب کہ کئی بلیاں زندہ حالت میں ملیں جن کی نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے حالت انتہائی نازک تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 81 سالہ شخص کے گھر بلیوں کی موجودگی کی اطلاع مذکورہ شخص کی بھتیجی نے اس وقت دی جب کہ معمر شخص کے اسپتال جانے کے بعد گھر پہنچی جہاں اسے گھر میں سو سے زائد بلیاں مردہ حالت میں ملیں جب کہ ایک کتے کا جبڑا بھی صوفے پر پڑا ہوا ملا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گھر سے گلہری اور زندہ بلیاں بھی برآمد ہوئی جو غذائی قلت کا شکار تھیں۔

جانوروں کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق ریٹائرڈ شخص شاید ’نوح‘ سنڈروم نامی ذہنی بیماری کا شکار تھے جس میں انسان کو بڑی تعداد میں جانور اکھٹا کرنے کی عادت ہوتی ہے لیکن ان جانوروں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنے کا احساس نہیں ہوتا۔

جانوروں کی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو جانوروں کیساتھ بدسلوکی کرنے اور غفلت برتنے پر مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -