نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ کئی ناخوشگوار واقعات کے باعث موضوع بحث بنا ہوا ہے جس میں بھارتی صحافی کے انکشاف نے مزید سنسنی پیدا کر دی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جو کئی بد انتظامیوں، شائقین کے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ غیر مہذب رویے کے باعث شدید تنقید کی زد میں تاہم اب بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے اس حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرکے بد انتظامی کو مزید عیاں کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کی ایک ٹویٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران کئی سو افراد نے اپنے فون، پرس سمیت کئی قیمتی چیزیں چوری ہونے کی شکایات پولیس کو درج کرائی ہیں۔
وکرانت گپتا کہتے ہیں کہ میں اور ایک دوست گیٹ سے داخل ہونے کی بات کررہے تھے کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فون چوری ہو گیا۔
I don't understand why were so many precious items stolen from the stadium in Ahmedabad? Why are there so many thieves? Really glad Vikrant ji raised this issue
Shukar hay Pakistan fans weren't there otherwise unka bhi nuksaan hojata #CWC23pic.twitter.com/PzHtKwAQjl— Farid Khan (@_FaridKhan) October 17, 2023
بھارتی صحافی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سوا لاکھ سے زائد تماشائی آتے ہیں تو سیکیورٹی کے مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں نا قابل قبول ہیں جو ہمارا تشخص خراب کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارتی اداکارہ اور ماڈل اروشی ٹیلا بھی اسٹیڈیم آئی تھیں جہاں وہ اپنے انتہائی قیمتی آئی فون سے محروم ہوگئی تھیں۔