جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا

اشتہار

حیرت انگیز

ہنوئی : کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، آئی فون کے شوقین شخص نے اپنے گھر کے جنگلے کو سینکڑوں آئی فون 6 سے سجاکر دنیا کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویت نام سے تعلق رکھنے والے آئی فون کے شوقین شخص کے گھر کی ویڈیو ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں ایک گھر کے جنگلے پر سینکڑوں آئی فونز 6 کو لگا دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو سے متعلق کافی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں کیونکہ آئی فونز 6 پرانا ماڈل ہونے کے باوجود قیمت کے اعتبار سے آج بھی بیشتر افراد کی پہنچ سے دور ہے۔

@minhhienapple

Bao nhiêu chiếc iphone trong clip vậy cả nhà

♬ Người Miền Tây – Đan Trường

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گا ہے کہ ویت نامی شہری نے اپنے گھر کی خوبصورتی بڑھانے کےلیے جنگلے کے ساتھ بنے ستون پر ٹائلز کی جگہ سینکڑوں آئی فونز 6 لگا دئیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنا شوق پورا کرنے کےلیے ستون پر موبائل کے اسٹیکرز چسپا کیے ہوں گے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ ویتنامی شہری نے حقیقت میں آئی فون نصب کیے ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں