تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سیکڑوں پرندوں کا دھاوا، گھر پر قبضہ کرلیا (دہشت ناک ویڈیو)

واشنگٹن: جُھنڈ کی شکل میں ہجرت کرنے والے پرندوں نے امریکا میں قائم ایک گھر پر قبضہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں کیری نامی خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ گھر پہنچی تو دنگ رہ گئیں۔

پرندے چمنی کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے اور ہر طرف پھیل گئے۔ کمرے، وہ کچن اور باتھ روم سے لے کر ہر جگہ چمٹے ہوئے نظر آئے، اس صورت حال کے پیش نظر کیری نے اپنی فیملی کے ساتھ ہوٹل میں رات گزاری۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی آنکھوں سے مناظر نہیں دیکھ لیتے اس وقت تک واقعے کو حقیقت ماننا ناممکن ہے۔ متعلقہ ادارے کو پرندے کے حوالے سے اطلاع دی تو انہوں نے مشورہ دیا کہ کھڑکی اور دروازے کھلے رکھیں تاکہ وہ خود ہی لوٹ جائیں لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ پرندوں نے گھر کا مزید بیڑا غرق کیا۔

کیری نے بتایا کہ گھر میں ایسے حالت تھی کہ ایک قدم بھی نہیں اٹھایا جاسکتا تھا۔ ماہرین کے مطابق مذکورہ پرندوں کا نام سوئفٹ ہے جو اس طرح گھروں پر دھاوا بولتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -