The news is by your side.

Advertisement

نئے سال کو اچھا بنانے کے لیے بندروں‌ کی دعوت کا اہتمام

بنکاک: تھائی لینڈ کے شہر لوپ بری میں امسال بھی بھوکے بندروں کی دعوت کا اہتمام کیا گیا اور جیسے ہی گاڑی وہاں‌ پہنچی تو سینکڑوں بندروں ٹرک پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر لوپ بری میں ہر سال بدھ مندر میں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس مہمان صرف بندر ہوتے اور وہی سارا کھانا کھاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندروں نے ٹرک پر قبضہ کر کے اُس میں  موجود آئسکریم سمیت دیگر پھل نکال کر مزے لے لے کر کھائے۔ بندروں کی سالانہ دعوت کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں اور وہ ان مناظر کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کرتے ہیں۔

مقامی افراد کا ماننا ہے کہ بندروں کو دی جانے والی دعوت کی وجہ سے اُن کے نئے سال میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں بندروں نے گاڑی میں رکھے تربوز، کیلے سمیت دیگر پھل کھائے جبکہ وہ نمکین چیزوں کو بھی مزے سے کھاتے رہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں