تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

کینیڈین فوج میں جنسی حملوں کے سیکڑوں واقعات رپورٹ

اوٹاوا : کینیڈین وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوجیوں کو جنسی حملوں سے محفوظ رکھنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنسی حملے و ہراسانی کے واقعات دنیا بھر میں بڑھتے ہی جارہے ہیں جس کا نشانہ عام شہری تو بن رہے ہیں، فوجی بھی جنسی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین فوج میں گزشتہ چھ برس کے مختصر عرصے میں جنسی حملوں اور ہراسانی کے ایک ہزار کے قریب واقعات رپورٹ ہوئے۔

کینیڈین فوج میں 581 جنسی حملے ہوئے جب کہ 221 جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہوئے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈیفنس چیف جنرل وین نے کہا کہ اعتماد زندگی اور موت میں تفریق کرتا ہے اور ہم نے اعتماد ہی کھو دیا ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع انیتا آنند نے جنسی حملوں و ہراسانی کا نشانہ بننے والے متاثرین سے حکومت کی جانب سے معافی مانگی اور تحقیقت سویلین حکام کے حوالے کرنے کی حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -