The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں سینکڑوں گھوسٹ اساتذہ برطرف

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی محکمہ حکام نے سینکڑوں ’’جعلی اسکولوں‘‘ کے فنڈ روک کر450 گھوسٹ اساتذہ کوبرطرف کردیا ہے۔

صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالصبورکاکڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 650 گھوسٹ اسکولوں کے فنڈ روکے ہیں جبکہ ایسے 450 اساتذہ کر برطرف کیا گیا ہے جو کہ کسی بھی اسکول میں تدریسی فرائض انجام نہ دینے کے باوجود تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تراسکول محض کاغذوں میں موجود ہیں جبکہ باقی ایسے ہیں جن میں نہ تو طلبہ ہیں اورنہ ہی اساتذہ موجود ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے میں ساڑھے بارہ ہزار سرکاری اسکول ہیں اور ہم ان کی حالت بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان میں تعلیم کی شرح انتہائی کم ہے اور بچوں کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد اسکول جانے سے محروم ہے۔

اے ایف پی

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں