بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

چینی دھماکے کی جائےوقوعہ پرسینکڑوں ٹن سائنایڈ موجود تھا: ملٹری

اشتہار

حیرت انگیز

تیانجن: چین کے پورٹ پر واقع گوداموں میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاں سینکڑوں ٹن زہریلا سائنایڈ ذخیرہ کیا گیا تھا، دھماکوں میں 112 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بیجنگ کے چیف آف دی جنرل اسٹاف شی لوز نے گودام میں زہریلے مواد کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

دھماکوں میں 112 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 700 افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے میں 100 کے لگ بھگ افراد لاپتہ بھی ہیں جن میں 85 فائر فائٹرز ہیں۔ حکام کی جانب سے شبہ طاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے پاس موجود 88 ناقابل شناخت لاشوں میں سے اکثریت گمشدہ ریسکیو اہلکاروں کی ہے۔

جنرل شی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکوں کی حدود میں 2 مقامات پر سائناید موجود تھا اور اس کی مقدار ابتدائی اندازے کے مطابق سینکڑوں ٹن تھی۔

چینی خبر رساں ذرائع کے مطابق جائے وقعہ پر 700 ٹن سائنایڈ موجود تھا، 217 افراد پر مشتمل کیمیکل اورنیوکلیائی ماہرین کی ٹیم کو تحقیقات کے لئے جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں