تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی جنرل کے مجسمے میں دفن سیکڑوں سال پرانا باکس دریافت

واشنگٹن : امریکی جنرل کے مجسمے سے 130 سال قبل دفن کیا گیا تانبے کا باکس برآمد ہوگیا، اس ڈبے کی بہت سے لوگوں کو تلاش تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا شہر رچمنڈ میں نصب کنفیڈریٹ جنرل رابرٹ لی کے دیوقامت مجسمے کے نیچے سے ٹائم کیپسول نامی باکس برآمد ہوا جسے ایک صدی پہلے دفن کیا گیا تھا۔

اس باکس میں ایسی تاریخی اشیاء موجود تھی جسے مستقبل میں دریافت کرنے کےلیے دفن کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے تانبے کے ڈبے کو ٹائم کیپسول کہا جاتا ہے۔

اس باکس کی بہت سے لوگوں کو تلاش تھی جسے مجسمے کی بنیاد توڑنے والے کارکنوں نے دریافت کرلیا، جس میں بٹن اور گولیوں جیسی اشیا، کانفیڈریٹ کی کرنسی، نقشے، مقتول صدر ابراہم لنکن کی نایاب تصویر اور دیگر چیزیں موجود ہیں۔

اس مجسمے کو ستمبر میں ہٹا لیا گیا تھا کیونکہ اس کا شمار مغرب میں غلامی کے دور کی ان یادگاروں میں تھا جنہیں حالیہ مہینوں میں ہٹا گیا تھا، جنرل رابرٹ لی کا مجسمہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد بھی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

واضح رہے کہ جنرل رابرٹ لی نے خانہ جنگی کے دوران شمالی ورجینیا کی فوج کے سربراہ تھے۔

Comments

- Advertisement -