تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ایک اور ملک نے کرونا کو شکست دے دی، ماسک کو الوداع، پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

بداپسٹ: ہنگری کے وزیراعظم نے  کرونا پابندی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب شہریوں کو فیس ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وتکور اوربن نے جمعے کے روز سرکاری ریڈیو کے ذریعے قوم سے خطاب کیا اور کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے رات کے کرفیو، ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کر کے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ، جس کے بعد آج سے ہم فیس ماسک کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار تک پچاس لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وہ ملک جس کا کرونا بھی کچھ نہ بگاڑ سکا

یہ بھی پڑھیں: کرونا کب ختم ہوگا؟ بل گیٹس نے بتا دیا

وزیراعظم نے کہا کہ اب شہریوں کو عوامی مقامات پر فیس ماسک کے لگانے کی ضرورت نہیں‌ ہوگی جبکہ کھلے مقامات پر عوامی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کو بڑھا کر 500 کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہنگری میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ لازمی دکھانا ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ان سارے اعلانات کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہم نے کرونا کی تیسری لہر کو شکست دے دی ہے اور اب ماسک کو الوداع کہنے کا وقت ہے‘۔

یاد رہے کہ ہنگری یورپ کا وہ واحد ملک ہے جس نے روس اور چین میں تیار ہونے والی ویکسین حاصل کر کے اس کی خوراکیں شہریوں کو فراہم کیں۔

Comments

- Advertisement -