پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

یورپی ملک نے 1400 غیرملکی اسمگلروں کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگری نے 1400 سے زائد غیر ملکی مجرموں کو رہا کر دیا جس پر یورپی یونین سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ رہا کیے گئے مجرموں کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور اس اقدام کو یورپی کمیشن نے چیلنج کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ آف پینٹینٹری سروسز نے ایجنسی فرانس پریس کو ایک ای میل میں بتایا کہ "ہم نے غیر ملکی شہریت کے 1,468 قیدیوں کو رہا کیا ہے جنہیں انسانوں کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔”

اپریل میں بوڈاپیسٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ غیر ملکی اسمگلروں کو رہا کرے گا اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے تین دن کا وقت دے گا۔

حکومت نے جیلوں میں بھیڑ کو اپنے فیصلے کی بنیاد بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جیلوں کے نظام میں 73 ممالک کے 2,600 قیدی ہیں جو ٹیکس دہندگان کے لیے زیادہ اخراجات کا سبب بن رہے ہیں۔

نائب وزیر داخلہ بینس ریٹواری نے کہا کہ "ہنگری کو یہ فیصلہ لوگوں کے اسمگلروں پر لینا پڑا کیونکہ برسلز سرحدی تحفظ کے اخراجات میں حصہ نہیں ڈالتا لیکن جب جیلوں میں بھیڑ ہوتی ہے تو ہنگری کو سزا دیتا ہے”۔
مئی میں، بوڈاپیسٹ نے 777 اسمگلروں کو رہا کیا جو بنیادی طور پر رومانیہ، یوکرین اور سربیا کے شہری تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں