تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھوکے مگرمچھ کا خاتون پر حملہ : آگے کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

کسی بھی خوفناک جانور کو پالنا یا اس کی دیکھ بھال کرنا موت سے کھیلنے کے مترادف ہوتا ہے کیونکہ جنگلی جانور کی جبلت کسی بھی وقت جاگ سکتی ہے اور وہ اچانک جان لیوا حملہ کرسکتا ہے۔

لہٰذا ان کی دیکھ بھال اور ان کو قابو کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے لیکن امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں یہ معاملہ اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔

عام طور پر ہمارے سامنے اچانک کوئی خونخوار جانور آجائے تو خوف کے باعث ہماری سٹّی گم ہوجاتی ہے لیکن ایک خاتون ایسی بھی ہے جو خونخوار مگر مچھ کے قریب جاکر اس سے باتیں کرتی ہے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوکے مگرمچھ نے جیسے ہی عورت کو کھانے کی کوشش کی وہ ہنس پڑی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع جے بریور فاؤنٹین ویلی کے ریپٹائل چڑیا گھر میں ملازمت کرنے والی خاتون کو بھوکے مگرمچھوں کو قابو کرنے اور ان کو کھانا کھلانے کا برسوں پرانا تجربہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خاتون مگر مچھوں کو کھانا کھلانے کے لیے ان کے پنجرے کا دروازے کھول رہی ہے اور ان سے پوچھتی ہے کہ کیا تمہیں بھوک لگی ہے؟۔

بھوکا مگر مچھ یہ بات سن کر اس کی طرف لپکتا ہے اور دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے خوفناک جبڑے میں موجود نوک دار دانتوں سے اس خاتون کا ہاتھ چبا ڈالے گا۔

مذکورہ خاتون خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کے اس عمل پر ہنس دیتی ہے اور پھر پوچھتی ہے کہ کیا تمہیں بہت بھوک لگ رہی ہے؟

اس حیران کن ویڈیو کو ’ریپٹائل زو‘کے پیج پر شیئر کیا گیا ہے جس کے تقریباً دو ملین فالوورز ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا گیا، ویڈیو کو 261ہزار سے زیادہ ویوز اور 16ہزار لائکس ملے ہیں۔

Comments

- Advertisement -