جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بھوکے بندر نے کالج میں گھس کر طالب علم کا ’ٹیبلٹ‘ چبا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور کی ایک یونیورسٹی کیمپس پر بندروں نے دھاوا بول دیا جو طلبا کو ان کا قیمتی سامان چرا کر خوفزدہ کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نان یانگ ٹٰکنولوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) کے ایک طالب علم نے بالکونی پر ایک شرارتی بندر کی تصاویر پوسٹ کیں۔

طالب علم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ہے بندر طالب علم کا ٹیبلٹ کھانے کی کوشش کررہا ہے، طالب علم نے لکھا کہ ’ڈرائنگ ٹیبلٹ میری پڑھائی کے لیے تھا۔‘

Monkey eats tablet

رپورٹ کے مطابق یہ بندر کا تازہ حملہ تھا، بندروں نے کیمپس کو نشانہ بنایا جبکہ اسی طرح کے واقعات کی شکایت اکثر کرتے رہتے ہیں۔

طالب علم نے بتایا کہ ایک دوست کو فی الحال پارسل پکڑنے کا کام سونپا گیا تھا لیکن بندر نے اندر گھس کر اسے روٹی کے ساتھ چرالیا جب اس نے کھڑکی کھلی چھوڑ دی تھی۔

Monkey eats tablet

تصاویر میں بندر کو کھڑکی کے باہر کچھ ریلنگ پر بیٹھے دیکھا اور ٹیبلٹ چباتے دیکھا جاسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں