تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھوکی وہیل کا کشتی پر حملہ

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے ساحل پر کشتی کی سیر کرنے والی فیملی اچانک حادثے کا شکار ہوئی، اس حادثے نے ان کے رونگھٹے کھڑے کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اکاون سالہ مارینو اپنے اہلخانہ کے ساتھ سمندر میں خوراک ڈال رہا تھا کہ ایک دم ان کے ساتھ ایسا واقعہ رونما ہوا کہ ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ سمندر میں مچھلیوں کو خوراک ڈالنے کے دوران ایک وہیل نے ان کی کشتی پر چھلانگ لگاتے ہوئے مارینو کے ہاتھ سے خوراک لینے کی کوشش کی، مارینو کے مطابق مچھلی کی ٹکر اتنی زور دار تھا کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہرے سمندر میں جاگرا۔

اہل خانہ کے مطابق یہ سب یکدم ہوا، جس کی ہرگز توقع نہ تھی، ،مارینو کے سمندر میں گرنے کے باعث ہم اس کی مدد کرنے میں ناکام رہے، تاہم خوش قسمتی یہ تھی کہ قریب ہی ایک کشتی نے مارینو کو وہیل کے حملے سے قبل ہی اسے ریسکیو کرلیا اور اسے گہرے پانی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وہیل کی ’قے‘ نے ماہی گیر کی زندگی بدل دی

مارینو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد مجھے بالکل پتا نہیں چلا اور میں خود کو مچھلیوں کے درمیان گھرا دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ہماری نظر اچانک مچھلیوں پر پڑی اور کشتی کا ملاح ہمیں واپس سمندر میں لے گیا اور پھر یہ حادثہ پیش آیا

دوسری جانب کشتی کے مالک کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے مچھلی نے درمیان میں ٹکر نہیں ماری ورنہ ہم سب سمندر میں گر چکے ہوتے، مچھلی کی ٹکر سے کشتی میں سوراخ بھی ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -