تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

8 لوگوں کو مارنے والا چیتا انجام کو پہنچ گیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں دو سال کے دوران 8 لوگوں کو شکار بنانے والے چیتے کو گولی مار دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام نے شہری پر ہونے والے تازہ حملے کے بعد بدھ کے روز چینے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق چیتے نے پیر کے روز مہارشٹرا میں واقع کھمباڈا میں ایک شہری پر حملہ کر کے اُسے بھنبھوڑا جس کے نتیجے میں نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔

ریاست مہارشٹرا میں تعینات محکمہ جنگلات کے افسر این آر پراوین نے کہا کہ ’ہم نے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا رہا‘۔

انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں شہریوں پر ہونے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 13 لاکھ شہری متاثر ہوئے، 2014 سے 2019 کے دوران 225 شہری ہلاک ہوئے۔

این آر پراوین کا کہنا تھا کہ ’شہری آبادی میں جنگلی بلیوں (چیتوں) کا داخلہ روکنے کے لیے آبادی کے اطراف کرنٹ والی تاریں بچھائی گئی ہیں، 2012 سے 2018 تک 200 چیتوں کی کرنٹ لگنے سے اموات ہوئیں۔

رواں سال جون میں جس چیتے نے حملہ کیا اُسے پکڑ کر مدھیا پردیش کے چڑیا گھر میں چھوڑ دیا گیا۔ سرکاری حکام نے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’چیتا بہت خطرناک ہے اس لیے وہ آزادانہ گھومنے سے گریز کریں‘۔

Comments

- Advertisement -