تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہرن کو زخمی کرنے والا شکاری ہلاک

لٹک راک: امریکی ریاست آرکنساس میں زخمی ہرن نے شکاری پر حملہ کر کے اُسے ہلاک کردیا۔

آرکنساس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شکاری گولی مارنے کے بعد سمجھ رہا تھا کہ ہرن مر گیا کیونکہ وہ بالکل ادھ موا تھا مگر جیسے ہی وہ پاس گیا تو زخمی ہرن نے اُس پر حملہ کیا۔

حکام اور فش کمیشن کے ترجمان کیتھ اسٹیفن کا کہنا تھا کہ 66 سالہ تھومس الیگزینڈر منگل کے روز دارالحکومت سے تقریباً 170 کلومیٹر دور یل وادی میں واقع اوزرک پہاڑ پر ہرن کا شکار کرنے پہنچے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شکاری کے پاس گن اور گولیوں کا باکس تھا جس میں سے انہوں نے ایک گولی نکال کر گن لوڈ کی اور ہرن کو نشانہ بنایا اور پھر وہ زخمی ہرن کے پاس بغیر انتظار کے پہنچے۔

ترجمان فش کمیشن کے مطابق جیسے ہی الیگزینڈر زخمی ہرن کے پاس پہنچے اُن پر زخمی ہرن نے اٹھ کر حملہ کیا اور ایک زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں شکاری خود اس قدر زخمی ہوئے کہ کسی کو مطلع نہیں کرسکے۔

گشت کے دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جب شکاری کو لہولہان دیکھا تو اُس کے پاس پہنچے جہاں اُس نے واقعہ بیان کیا اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شکاری کو گولی مارنے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے بعد جانور (ہرن) تک جانا چاہیے کیونکہ اُس کے زندہ رہنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -