تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکہ میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

آئیوا : امریکہ میں آنے والے ہوا کے بگولہ کئی جانیں لے گیا، بڑی تعداد میں مکانات گرنے سے درجنوں لوگ ملبے تلے دب گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست آئیوا کی میڈیسن کاؤنٹی میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی، مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے مزید بتایا جارہا ہے کہ ہوا کے بگولے کے باعث گھروں اور املاک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، آئیووا کے گورنر نے میڈیسن کاؤنٹی کے لیے ڈیزاسٹر وارننگ جاری کردی ہے۔

 طوفان نے ملک کے بیشتر حصوں کو بھی متاثر کیا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق سب سے طاقتور بگولوں سے ریاست کا بیشتر رقبہ شدید متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کئی طوفان وسطی آئیووا سے گزرے جس سے رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، درخت اور بجلی کی تاریں گرگئیں۔

فوٹو: فائل

میڈیسن کاؤنٹی میں ہنگامی انتظامی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی شام ساڑھے4 بجے کے قریب ونٹر سیٹ کے قصبے کے قریب ڈیس موئنس کے جنوب مغرب میں ایک طوفان سے چار زخمی اور سات افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سال سے کم عمر کے دو بچے اور 5 بالغ افراد شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب ایک طوفان نے ایک معروف کمپنی کے ایک بڑے گودام کو بھی تہس نہس کردیا، جہاں متعدد ملازمین پھنس گئے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی طوفانوں کو مزید طاقتور بنا رہی ہے اور ان کی فریکوئنسی میں اضافہ کر رہی ہے جس سے ان علاقوں کے لیے خطرہ مزید بڑھ رہا ہے جہاں شدید موسمی واقعات پہلے سے ہی عام ہیں۔

Comments

- Advertisement -