نئی دہلی: بھارتی جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما نے گزشتہ 12 روز سے جھوٹے مقدمات میں عدالتی پیشی کا موقع فراہم نہ کرنے پر بھوک ہڑتال کر رکھی تھی، بھوک ہڑتال کے باعث گزشتہ دنوں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔
تاہم اب ان کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر اور عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 روز سے تہاڑ جیل میں جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بے شک اللہ بڑا مہربان ہے۔
https://twitter.com/MushaalMullick/status/1554198122477326338?s=20&t=Vd5JxIvM_vZyI8QH3lPW6A