تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شراب پینے سے انکار، شوہر نے بیوی کے منہ میں کانچ بھر دیا

علی گڑھ: بھارتی ریاست اترپردیش میں ظالم شوہر نے شراب نوش کرنے سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کے منہ میں کانچ بھردیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر علی گڑھ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی چند ماہ قبل رشبھ نامی شخص سے محبت کی شادی ہوئی تھی البتہ ابتدائی دنوں میں ہی دونوں کے جھگڑے شروع ہوگئے۔

لڑکی کا دعویٰ ہے کہ اُس کا شوہر جوئے اور شراب پینے کا عادی ہے ، وہ مجھے بھی زبردستی نشہ کرواتا تھا اور انکار کرنے پر بہیمانہ تشدد کرتا تھا۔

اہلیہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد جب دونوں دارجلنگ تفریح کی غرض سے گئے ہوئے تھے تو رشبھ نے اُسے زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے انکار کیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انکار سنتے ہی رشبھ نے زبردستی کی، جب میں نے مزاحمت کی تو اُس نے منہ پر گلاس مارا اور ٹوٹے ہوئے گلاس کا شیشہ اٹھا کر منہ میں بھر دیا، میں جان بچانے کے لیے باہر بھاگی تو شوہر نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بند کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو درج کرائی جانے والی شکایت میں انکشاف کیا کہ اُس نے ہوٹل والے واقعے سے متعلق اپنے اہل خانہ کو بھی آگاہ نہیں کیا کیونکہ وہ گھر بسانا چاہتی تھی التبہ اب رشبھ نے اُس کا جینا دوبر کردیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اُن کا شوہر جوئے اور سٹے بازی کا شوقین ہے، وہ آئی پی ایل کے سیزن میں 45 لاکھ روپے ہار گیا جس کے بعد سسرال والوں نے والد اور گھر والوں سے پیسے لانے کے لیے دباؤ ڈالا اور مار پیٹ بھی کی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے مظالم برداشت کررہی تھیں البتہ گزشتہ رات رشبھ نے زبردستی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جو اب برداشت سے باہر ہوگیا ہے۔

پولیس نے لڑکی کی درخواست پر جب ہوٹل والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقات شروع کیں تو واقعے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد گرفتاری کے لیے لڑکے کے گھر چھاپہ مارا گیا البتہ رشبھ گھر سے فرار ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -