تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیگم کے روٹی بنانے سے انکار پر شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا

بھارت میں خودکشی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیگم کے روٹی بنانے سے انکار کرنے پر بھوک سے نڈھال شوہر نے خودکشی کرلی۔

حیدر آباد کے علاقے تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیوں کہ اس کی بیوی نے اسے روٹی بنا کر دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مقامی پولیس نے اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا بہار کے ویشالی ضلع کا رہائشی تھا اور سنگاریڈی ضلع میں مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔

گزشتہ رات جب وہ کام سے گھر پہنچا تو اس نے بیوی کو روٹی کے لیے کہا جس پر اس کی بیوی نے انکار کردیا۔ شوہر نے ذلت محسوس کرتے ہوئے رات دیر پھانسی لگلا کر خودکشی کرلی۔

بیوی نے یہ دیکھ کر چیخنا شروع کر دیا۔ آس پاس کے لوگوں کو بلایا گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

Comments

- Advertisement -