تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

معمولی تنازعہ پر شوہر نے بیوی بچوں کو نہر میں پھینک دیا

نئی دہلی : بیوی سے معمولی بات جھگڑا ہونے پر بھارتی شہری حیوان بن گیا، شوہر نے غصّے میں تین کمسن بچوں اور اہلیہ کو نہر میں پھینک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست دھیہ پردیس میں پیش آیا جہاں ایک شخص معمولی تنازعے پر بیوی سے ناراض ہوا تو بیوی سمیت تین بچوں کو بھی نہر میں ڈوبا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرمود کشواہا نامی بھارتی شہری اپنے بیوی بچوں کے ساتھ سسرال سے واپس بنوار اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں کسی بات پر تنازع ہوگیا جو اتنا بڑھ گیا کہ پرمود نے بائیک روک کر بیوی بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

پونم نامی خاتون کی چیخ پکار کر اردگرد موجود لوگوں نے پونم نہر سے نکالا اور پرمود کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کے غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نہر سے 4 سالہ پرشانت اور ڈیڑھ سالہ بچی کی لاشیں نکال لیں تاہم 6 سالہ سمرن کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے سمرن کی لاش بہے کر شاید دور نکل گئی ہو۔ پولیس نے محکمہ آبی وسائل سے گزارش کرکے ڈیم کا پانی بند کروا دیا تاکہ سمرن کی لاش تلاش کی جاسکے۔

Comments

- Advertisement -