جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

شوہر دوسری شادی کے چکر میں پہلی بیوی کو پکا کر کھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوہر نے محض دوسری شادی کرنے کے چکر میں اپنی پہلی بیوی کے ساتھ وہ ظلم کر ڈالا کہ دنیا حیران رہ گئی۔

شوہر کو بیوی کے ہاتھوں کے بنے کھانے کا مزہ چکھتے اور اس کی تعریف کرتے تو اکثر سنا ہے لیکن یہ کبھی نہیں سنا کے شوہر اپنی بیوی کو بھٹی میں بھون کر کھا گیا ہوا۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ مورو نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنی بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے۔ مورو نے بیوی کے جسم کے حصوں کو مصالحے لگا کر پکایا اور پھر مزے سے کھا گیا تا کہ پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکے۔

دراصل مورو کسی خاتون کے عشق میں گرفتار ہو گیا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی پہلی بیوی نہیں مان رہی تھی۔ بیوی کو پکوان کی طرح کھانے والے مورو نے اس خاتون سے شادی کرلی۔

Shocking : بیوی کو بھٹی میں بھون کر کھا گیا شخص ، جب کھلا راز تو سبھی کے اڑ گئے ہوش!

مورو کو اپنی بیوی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے لیکن مورو کی دوسری شادی کی خواہش نے دونوں کے تعلقات خراب کر دیے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ مورو نامی شخص کے گھر کے پاس کسی انسان جسم کی باقیات ملی ہیں۔ جب پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مورو نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں