منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

عمر کوٹ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

عمر کوٹ : دو بچوں کی ماں کو غیرت نام اُس کے اپنے شوہر نے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل اور ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ عمرکوٹ کے نواحی علاقے ویہرو میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی 30 سالہ بیوی کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر دیا۔

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی دو بچوں کی ماں کی لاش کو سول اسپتال عمر کوٹ لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور چند ضروری کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چھاپا مار کرتے ہوئے قاتل شوہر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جب کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے اکھٹے کیے گئے شواہد اور محلے داروں کے بیانات سے ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوہر نے بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خیال رہے گزشتہ برس 2017 میں بھی پاکستان میں سو سے زائد خواتین کو ان کے سگے رشتہ داروں نے غیرت کے نام قتل کر کے ابدی نیند سلادیا تھا اور رواں سال کے پہلے ہی دن غیرت کے نام پر قتل کا اندوہناک واقعہ سامنے آگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں