تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نارووال: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی قتل

نارووال : پنجاب کے ضلع نارووال میں سفاک شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز فرخ انعام کے مطابق نارووال کے تھانہ رعیہ خاص کی حدود میں واقعہ نواحی گاؤں میں محمد عظیم نامی شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ مقتولہ صوبیہ کی 6 سال قبل عظیم سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں تین بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔

والد کے مطابق ’بیٹی اور داماد کے درمیان اکثر دوسری شادی کے معاملے پر جھگڑا رہتا تھا، ہم نے گزشتہ روز بیٹی کی چیخنے کی آواز سُنی تو بھاگ کر گھر میں داخل ہوئے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میرا بیٹا اور دوسرا داما جب گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ عظیم صوبیہ کے گلے میں پھندا ڈال کر اُسے گھسیٹ رہا تھا جبکہ اُس کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے‘۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’جب میرا بیٹا اور داماد گھر میں داخل ہوئے تو عظیم ہاتھ میں تیز دھار آلہ لیے کھڑا تھا جبکہ صوبیہ کے کان اور سر سے خون بہ رہا تھا اور وہ بے ہوش پڑی ہوئی تھی‘۔ والد کے مطابق جب ہم بیٹی کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی۔

والد نے تھانہ رعیہ خاص میں بیٹی کے قتل کے مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں داماد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ آخری اطلاعات آنے تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Comments

- Advertisement -