منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

9 سالہ محبت کا دردناک انجام، بیوی نے شادی کے 2 ماہ بعد شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

(1 فروری 2026): بیوی نے آن لائن جوئے میں رقم ہارنے پر والدین اور بھائی کے ساتھ مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 9 سالہ دوستی کے بعد ہونے والی شادی اپنے دردناک انجام کو پہنچی۔ شادی کے صرف 2 ماہ بعد بیوی نے شوہر کو قتل کیا۔

خاتون جیوتی اور مقتول جتیندر کمار یادو کی شادی 25 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ 9 سال سے طالب علمی کے زمانے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

شادی کے چند ہفتوں بعد ہی جیوتی اور جتیندر کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی جس کی بنیادی وجہ رقم کا تنازع تھا۔ الزام ہے کہ شوہر نے بیوی کے بینک اکاؤنٹ سے 20,000 روپے نکالے اور وہ رقم آن لائن جوئے میں ہار گیا جس کی وجہ سے ان کے درمیان بار بار جھگڑے ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی باتوں میں آکر بیوی شوہر سے طلاق لینے پر تُل گئی

26 جنوری کو جب بیوی نے غائب رقم کے بارے میں شوہر سے پوچھ گچھ کی تو بحث بڑھی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس موقع پر جیوتی نے مبینہ طور پر اپنے والدین اور بھائی کو گھر بلا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جیوتی کے والد کالی چرن، والدہ چمیلی اور بھائی دیپک گھر پہنچے، تصادم کے دوران والدین اور بھائی نے جتیندر کے ہاتھ پاؤں پکڑ کر اسے بے بس کر دیا جبکہ جیوتی نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

جب شوہر کی سانسیں رُک گئیں تو انہوں نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لاش کو مفلر سے باندھ کر لٹکا دیا۔ اس کے بعد پڑوسیوں کو یہ کہہ کر اطلاع دی کہ جتیندر نے خود کو پھانسی لگا لی۔

جب 26 جنوری کو پولیس موقع پر پہنچی تو اسے خودکشی کا معاملہ سمجھا گیا۔ جتیندر کی لاش کمرے میں لٹکی ہوئی ملی اور فوری طور پر کوئی ایسی علامت نہ ملی جو اس کہانی کو غلط ثابت کرتی۔ تاہم مقتول کے بھائی اجے کمار نے شکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جیوتی اور تین دیگر افراد کے خلاف خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ثابت کیا کہ مقتول کی موت گلا دبانے سے ہوئی نہ کہ پھانسی لگنے سے۔ رپورٹ کے بعد پولیس نے الزامات کو خودکشی سے بدل کر قتل میں تبدیل کر دیا اور تحقیقات تیز کر دیں۔

تفتیش کے دوران بیوی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اور جتیندر طالب علمی کے دور سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، مالی مسائل پر ہونے والے جھگڑوں نے شادی کے چند ہفتوں بعد ہی تلخی پیدا کر دی تھی، واقعے کے دن بحث بے قابو ہوگئی جس پر اس نے اپنے گھر والوں کو بلایا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں