لاہور: شوہر کو قتل کر کے دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کرنیوالی چالاک بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں غازی آباد کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل کر کے دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچانے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ رضوانہ یاسمین نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے شوہر مشتاق احمد کو نشہ آور نشہ آور چیز دے کر قتل کیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بیوی نے شوہر کو قتل کر کے دل کا دورہ کا ڈرامہ رچایا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


