اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

موٹاپے کا شکار بیوی نے شوہر کی دی ہوئی مٹھائی کھائی اور پھر۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

(6 مئی 2026): بیوی کے موٹاپے اور روزانہ جنک فوڈ کھانے کی عادت سے ناخوش شوہر نے اسے موت کی نیند سلا دیا۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڈپہ میں دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں شوہر نے ایک یوٹیوبر سے خریدا گیا زہر دے کر 31 سالہ بیوی کو قتل کیا۔

ملزم کرن مقتولہ پدماجا کے ساتھ ایک تلخ ازدواجی زندگی گزار رہا تھا۔ وہ اپنی بیوی کے موٹاپے اور جنک فوڈ کھانے کی عادت سے ناخوش تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔ تقریباً ایک سال قبل ملزم کے ایک خاتون کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات قائم ہونے کے بعد معاملات مزید بگڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: داماد نے چلتی بائیک پر ساس کو کیسے قتل کیا؟ فوٹیج سامنے آگئی

پولیس حکام کے مطابق بیوی کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کرنے کے بعد کرن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی زہریلی اشیاء تلاش کرنا شروع کیں جن کا سراغ لگانا مشکل ہو، اس دوران اس نے ایک یوٹیوبر سے رابطہ کیا اور 80 ہزار روپے میں ایک زہریلا مادہ خریدا۔

29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب شوہر نے زہر کو مٹھائی میں ملا کر بیوی کو کھلایا جسے کھانے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی لیکن اس کی سانسیں چل رہی تھیں۔ یہ دیکھ کر کہ وہ زندہ ہے ملزم نے تکیے سے اس کا دم گھونٹ کر اسے ہلاک کر دیا۔

قتل کے بعد کرن نے اسے حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس نے اپنے والدین کو بتایا کہ پدماجا بستر سے گر کر بے ہوش ہوگئی ہے۔ جب ڈاکٹروں کو گھر بلایا گیا تو انہوں نے پدماجا کی موت کی تصدیق کر دی۔

پدماجا کے والد راجہ کلائی کی شکایت پر پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجی جس کی رپورٹ میں زہریلے مادے کے استعمال کی تصدیق ہوئی جس پر پولیس نے تحقیقات تیز کر دیں۔

حراست میں لیے جانے کے بعد شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں شوہر کی مبینہ محبوبہ کا اس قتل میں کوئی ہاتھ نہیں پایا گیا تاہم پولیس نے زہر فروخت کرنے والے یوٹیوبر کی تلاش شروع کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں