(8 فروری 2026): پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے بیوی کو قتل کر کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں شوہر یوسف نے بیوی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، ملزم نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کیلیے لاش پھندہ ڈال کر لٹکا دی۔
حکام نے بتایا کہ شوہر نے خود 15 پر کال کر کے بیوی کی خودکشی کی جھوٹی اطلاع دی، یوسف سے جب سوالات کیے گئے تو اس نے تسلی بخش جواب نہ دیا، پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم یوسف نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، مقتولہ آسیہ 8 بچوں کی ماں تھی ملزم نے دوسری شادی کرنے کیلیے قتل کیا۔
18 جنوری 2026 کو ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا جبکہ شامل تفتیش ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سخاکوٹ میں لطف الرحمن نامی شہری کئی روز سے لاپتہ تھا، اس کے بھائیوں نے لاپتا ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی، ملاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور اس کی بیوی کو شامل تفتیش کیا۔
حکام کے مطابق تفتیش میں ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، لیویز نے ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور لاش نکال لی۔
قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پولیس نے برآمد کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


