تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شوہر کا وحشیانہ سلوک، بیوی کو ڈیڑھ سال تک ٹوائلٹ میں بند رکھا

نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے ہاتھوں جبر اور اجیرن کی زندگی گزارنے والی بیوی کو پولیس نے بازیاب کرالیا، شہری نے متاثرہ خاتون کو ڈیڑھ سال سے ٹوائلٹ میں بند کر رکھا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں شوہر اپنی 35 سالہ بیوی کو ذہنی مریضہ قرار دے کر ٹوائلٹ میں بند رکھتا تھا، مسلسل 18 ماہ سے بند رہنے کے باعث خاتون چلنے کے قابل نہیں رہیں، تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ عورت ذہنی مریضہ نہیں ہیں۔

Pictured: The 35-year-old woman being rescued from the 3ft by 3ft toilet on Tuesday in Panipat, India

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں ریسکیو کے دوران یہ بھی پتا چلا کہ خاتون کئی دنوں سے بھوکی تھیں اور تین فٹ کے ٹوئلٹ میں گھٹن کی زندگی گزار رہی تھیں۔

Rescuers said the woman, pictured, was so weak when they arrived that she could hardly walk

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نریش کمار نامی شوہر کو گرفتار کرلیا۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کی شادی 17 سال قبل ہوئی اور ان کے تین بچے بھی ہیں جن کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوارن شوہر نے بیوی کو ذہنی بیمار قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ کیا لیکن بیماری سے متعلق تحریری دستاوزات مانگی گئیں تو اس نے نہیں دیں، میڈیکل چیک سے ثابت ہوا کہ خاتون ذہنی مریضہ نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -