اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

شوہر کی قاتل اس کی بیوی ہی نکلی، دوست سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (2 نومبر 2025): گرین ٹاؤن کے علاقے میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہو گیا نوجوان کی قاتل اس کی اپنی بیوی ہی نکلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں آصف نامی شہری کے لاپتہ ہونے اور پھر لاش نہر سے ملنے کا معمہ حل ہوگیا۔ نوجوان کو قتل کیا گیا ہے اور اس کی قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کی اپنی بیوی ہی نکلی ہے۔

مقتول آصف جو گزشتہ ماہ لاپتہ ہو گیا تھا اور 23 اکتوبر کو اس کی بیوی قیصرہ نے ہی اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ بعد ازاں اس کی لاش پتوکی کے قریب نہر سے ملی۔

پولیس نے جب کیس کی تحقیقات کیں تو جرم کے سارے سرے اس کے اپنے گھر سے جا ملے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو اس کی بیوی قیصر نے اپنے ساتھی رضوان شاہ کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ رضوان شاہ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی، جو مقتول کے پاس ہی کام کرتا تھا۔ تاہم اس شادی میں رکاوٹ آصف ہی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں نے اس رکاوٹ کو ہٹانے کے لیے آصف کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اس کے کارخانے میں ہی قتل کیا۔ قتل کرنے پر کے بعد رضوان نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون نے بھائی کے قتل کے شبہ میں بھتیجی کو ذبح کردیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں