پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

حسین شہید سہروردی سے لیکرآج تک صرف ہمارا احتساب ہوا ہے، حسین نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت ہے ہی نہیں تو سامنے کیا آئے گا حسین شہید سہروردی سے لیکر آج تک ہمارا احتساب ہی ہوتا آیا ہے۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 2 گھنٹے انتظار بھی کرایا گیا ہے اوروکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم مجھ سے جتنے سوالات کیے گئے میں نے جوابات دے دیئے ہیں۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں اب میرے جوابات سے جے آئی ٹی کے اراکین مطمئن ہوئے یا نہیں ہوئے یہ اُن سے پوچھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کے رویے پر بات کرنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی رکن جے آئی ٹی فیئرہوکر نہیں چلا تو اس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا۔

حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جے آئی ٹی نے کل پھربلایا ہے تاہم اس سے متعلق سمن ابھی نہیں ملا ہے لیکن جب بھی جے آئی ٹی طلب کرے گی میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ضرور آؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں