منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

حسین طلعت انجری کے باعث بنگلا دیش سیریز سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(14 مارچ 2026): قومی کرکٹر کے آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلا دیش کے خلاف سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین طلعت اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنا ری ہیب کا عمل مکمل کریں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں مکمل فٹنس کے ساتھ میدان میں واپسی کے لیے کم از کم 12 سے 14 ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔

حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

پی سی بی کے مطابق اسپتال میں کرکٹر کا کامیاب علاج کیا گیا اور اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حسین طلعت بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث اب وہ طویل عرصے تک ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں