پاکستان کے آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بنگلادیش کی اننگز کے دوران حسین طلعت فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے، انہیں اسٹریچر کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔
پی سی بی کا بتانا ہے کہ میچ کے دوران ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے انہیں طبی امداد فراہم کی، ابتدائی معائنے کے بعد مزید جانچ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: دوسرا ون ڈے: پاکستان کا بنگلادیش کو 275 رنز کا ہدف
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل طبی معائنے کے بعد انجری کی نوعیت اور شدت کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔
معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے، سلمان علی آغا 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز بنائے، شامل حسین 6، حسین طلعت، 9، عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو، مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


