جمعہ, اکتوبر 16, 2026
اشتہار

آنے والے چند دنوں میں چیف آف ڈیفینس فورسز کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا، حذیفہ رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں چیف آف ڈیفینس فورسز کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت حذیفہ رحمان اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں چیف آف ڈیفینس فورسز نوٹی فیکیشن کے حوالے سے بتایا کہ
ایسا نہیں ہے کہ وزیراعظم سےملک باہر تھے اسلئے نوٹی فکیشن میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ جہاں بھی ہوں اپنے آفیشل امور انجام دیتے ہیں۔

حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ای- فائلنگ کا نظام متعارف کرایا ہے اور سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن سمریاں نمٹا لیتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے جس کے تحت ایک نیا ادارہ قائم ہوگا۔ مختلف ممالک میں سی ڈی ایف کا عہدہ موجود ہے، اس لیے پاکستان میں بھی اس کی ضرورت محسوس کی گئی۔

آئینی ترمیم کے بعد ایسا نہیں ہے کہ 3 لائنوں کانوٹی فکیشن جاری کردیا جائے، آئینی ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن کے فوری اجرا کے لیے باقاعدہ پروسیجر اور ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں۔

حذیفہ رحمان نے یقین دہانی کرائی کہ جلد یا جنگی صورتحال میں فوری نوٹیفائی کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور جیسے ہی پروسیجر مکمل ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

توقع ہے کہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں سی ڈی ایف کا نوٹی فکیشن جاری کردیاجائےگا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں